پیشاب کے قطروں کا مرض ہو، تو مُحرم احرام کو نجاست سے کیسے بچا ئے؟
سوال: مجھے پیشاب کے قطروں کا مرض ہے ، اگرچہ میں شرعی معذور نہیں ہوں،مگرکب قطرہ آ جائے مجھے اس کا اندازہ نہیں ہوتا۔ اللہ پاک کے کرم سے میں حج پر جا رہا ہوں۔ میں یہ چاہتا ہوں کہ قطروں سے میرا بدن اوراحرام ناپاک نہ ہو،تو کیا میں احرام کی حالت میں عضو مخصوص پر کوئی بغیر سلا ہوا کپڑا یا پیپروغیرہ لپیٹ سکتا ہوں؟