قرض کون سی کرنسی میں واپس کیا جائے گا؟
سوال: پاکستان والے نے عرب والے سے قرض لیا، عرب والے نے قرض ریال کرنسی کی صورت میں بھیجا جو پاکستان والے کو پاکستانی کرنسی کی صورت میں مثلا ایک لاکھ روپیہ ملا۔ پھر پاکستان کی کرنسی کے ریٹ میں فرق آ گیا۔ اب قرض لینے والا پاکستانی ایک لاکھ روپے واپس لوٹائے گا یا ریال لوٹائے گا۔ قرض دینے والا کہہ رہا ہے کہ قرض دیتے وقت پاکستانی کرنسی کا ریٹ اور تھا اور اب اور ہے۔ اب اگر ایک لاکھ واپس کرے تو کرنسی کے لحاظ سے فرق پڑے گا ؟