کپڑا کاٹنے کے بعدتھان میں سے عیب نکل آیا، توکیا حکم ہے؟
سوال: ہم پارسل کی صورت میں کپڑے خریدتے ہیں، ایک پارسل میں 10 تھان ہوتے ہیں۔ سو میٹر کا ایک تھان ہوتا ہے ، جو تھان بغیر کٹنگ کے ہوتا ہے،اسے فریش بولتے ہیں، اس کا ریٹ زیادہ ہوتا ہے۔ جس تھان میں کٹنگ ہو، وہ دو تین حصوں میں ہوتا ہے اور اس کا ریٹ کم ہوتا ہے ۔ اب ہوا کچھ یوں کہ ہم نے 2 فریش پارسل خریدے ،جس میں20 تھان تھے، ہم نےایک پارسل کو کھولنے کے بعد گاہک کو دینے کے لیے تھان میں سے سوٹ کاٹ دیا بعد میں پتہ چلا کہ یہ کٹنگ والاتھان ہے،جبکہ ہم نے فریش تھان منگوائے تھے، اب خریدا ہوا مال واپس کریں گے یا کٹنگ کے ریٹ پر خریدیں گے؟ رہنمائی فرمائیں۔