ایک سے زائد مرتبہ نمازجنازہ پڑھنا
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص کا انتقال ہوا ،اس کی نمازجنازہ ایک مرتبہ شہر میں اد اکی گئی اور دوسری مرتبہ جب میت گاؤں لے کر گئے وہاں اد اکی گئی۔ پہلی مرتبہ میں ایک بیٹا شریک ہوا اور دوسری مرتبہ میں دوسرا بیٹا شریک ہوا ، اب معلوم یہ کرنا ہے کہ اگر ولی ِ میت نے ایک بار نماز جنازہ ادا کرلی ہو تو دوسری بار دوسرا ولی یا کوئی اور شخص نمازجنازہ پڑھ سکتاہے یا نہیں شرعی اعتبار سے رہنمائی فرمائیں ؟