ہاتھوں پر شاپر چپک گیا، تو وضو و غسل کا حکم
سوال: میں آگ لگا رہا تھا، آگ لگانے کے لئے لکڑی کے اگلے حصے پر شاپر لگا کر اس کو تیلی لگائی، تو شاپر فوراً آگ پکڑ کر پگھلنا شروع ہوگیا اور اس کا کچھ حصہ پگھل کر میری ہتھیلی اور انگلیوں کے درمیان لگ گیا،جس کو اتارنے کی کوشش میں درد بھی ہورہا ہے اور زیادہ کوشش کی تو کھال بھی اتر سکتی ہے ، اس صورت میں وضو وغسل کا کیا حکم ہوگا؟