بچہ پیدا ہونے سے قبل خون آنے پر نماز کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک عورت کے بچہ پیدا ہونے میں ابھی تقریباً دو ہفتے باقی ہیں لیکن اسے ابھی سے ہی خون اور پانی آنا شروع ہوگیا ہے۔ کبھی خون آنے لگ جاتا ہے تو کبھی رُک جاتا ہے، تو کیا اس خون آنے کی صورت میں اس عورت کے لئے نماز معاف ہے یا پھر اسے نماز پڑھنا ہوگی؟ نیز اگر نماز پڑھنا ہوگی تو کیا ہر نماز سے پہلے غسل کرنا بھی ضروری ہوگا؟ یا فقط ناپاک جگہ کو دھو کر وضو کرکے نماز پڑھنا ہی کافی ہوگا؟