زپ والے موزوں پر مسح کا حکم۔۔غلطی کی درستگی
سوال: آج کل چمڑے کے جو موزے آتے ہیں، اکثر میں موزہ پہننے، اتارنے کے لیے سائیڈ پر زِپ لگی ہوتی ہے، اگر اس زِپ والے حصے پر پانی پڑجائے،توفوراً موزے میں داخل ہوجاتا ہے۔پوچھنا یہ ہے کہ کیا ایسے موزے پر مسح کرنا، جائز ہے یا نہیں؟اور یہ رائج بھی کافی ہے، اکثر لوگوں نے ایسا ہی موزہ پہنا ہوتا ہے۔
نوٹ:موزہ پر جو زِپ ہوتی ہے،اس کا اکثر حصہ اگرچہ پنڈلی پر ہوتا ہے،مگر تقریباً دو انگل کے برابر حصہ قدم کے جس حصہ کا دھونا فرض ہے ،اس پر بھی ہوتا ہے۔