ٹھیکیدار کام میں تاخیر کرے تو اس کے پیسے کاٹنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ ہم کسی کو اپنے گھر کے لئے فرنیچر بنانے کا ٹھیکہ دیتے ہیں اور وقت بھی طے ہوجاتا ہے کہ اس ٹائم تک بنا کر دے گا ، رقم بھی طے ہوجاتی ہے کہ اتنے پیسے ایڈوانس دئیے جائیں گے اور اتنے پیسے بیچ میں دینے ہوں گے۔ پھر وہ دو چار مہینے لیٹ کر دیتا ہے جو پیسے طے ہوئے کیا ان میں سے ہم پیسے کاٹ سکتے ہیں؟