میت کو سرد خانہ میں رکھنا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کبھی کوئی قریبی عزیز باہر کے ملک میں ہوتا ہے تو اس کو میت کا چہرہ دکھانے کے انتظار میں میّت کو سرد خانے میں رکھا جاتا ہےاوربعض اوقات لاوارث لاش سردخانے میں رکھی جاتی ہے یا مقتول کی لاش رکھی جاتی ہے،ان تمام صورتوں میں میت کو سرد خانے میں رکھنا کیسا ہے؟
نوٹ:لاوارث لاش اور مقتول کے متعلق معلومات یہ ہیں کہ اگر
لاوارث لاش کو بغیر سردخانے میں رکھے دفن کردیا جائے تو اس پر کوئی
گرفت نہیں ہوتی بلکہ دفن کرسکتے ہیں یونہی مقتول کے ورثاء کو اختیار ہوتا ہے وہ چاہیں تو سردخانے میں رکھے بغیر دفن کردیں۔