مدرسے کے لئے پلاٹ دینے کے بعد کیا واپس لے سکتے ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زیدنے ایک پلاٹ مدرسہ کے لئے وقف کیااورقبضہ بھی دے دیالیکن پیسے نہ ہونے کی وجہ سے تین چارسال تک اسے بنایانہ جاسکااب زیدکہتاہے کہ میراپلاٹ مجھے واپس کردومیں اپنے ذاتی استعمال میں لاؤں گایامدرسہ کے علاوہ کسی اورمصرف میں صرف کردوں گا،کیازیدوہ پلاٹ واپس لے سکتاہے یاکسی اورمصرف میں صرف کرسکتاہے؟
سائل:محمدفیاض(فیصل آباد)