اپنی دوکان کے سامنے سے رقم ملی تو کیا حکم ہے ؟
سوال: میری شاپ پر ایک ہی کسٹمر آیا ،اس کے علاوہ کوئی نہیں آیا ، آنے کے بعد وہ دوسری دوکان پر چلا گیا، اسی دوران میں نے اپنی شاپ کے سامنے کچھ رقم گری ہوئی دیکھی جو میں نے اٹھا لی کہ شاید اسی کسٹمر کی گری ہوگی ، میں نے اس کسٹمر سے معلوم کیا، تو اس نے کہا کہ یہ رقم میری نہیں گری۔ اس صورت میں میرے لئے کیا حکم ہےجبکہ مجھے معلوم ہے کہ یہ رقم میرے علاوہ کسی اور شخص کی گری ہے؟