علاج کے لیے تعویذ جلانا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ بعض عاملین ایک کاغذ پہ قرآن پاک کی متعدد آیات اور دیگر مقدس نام لکھ کر لپیٹتے ہیں اور پھر کسی روحانی مرض کی شفایابی کے لیے اسے جلا کر دھونی لینے کا کہتے ہیں، تو کیا ایسے کاغذ کو جلایا جا سکتا ہے جس میں قرآن کریم کی آیات اور پاکیزہ نام لکھے ہوں؟