سرچ کریں

Displaying 901 to 910 out of 2929 results

904

ایک معروف کمپنی کی تجارتی ڈیل کا شرعی حکم

سوال: ایک مینوفیکچر کمپنی کیش پر کام کرتی ہے ، ادھار پر کام نہیں کرتی جبکہ ایک معروف سپر اسٹور کو ادھار پر سامان کی حاجت ہے ، اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے ان دونوں نے درج ذیل طریقہ اختیار کیا ہے : ایک شخص بطورِ ڈسٹری بیوٹر مینوفیکچر کمپنی سے مال خرید کر ثمن ادا کر کے قبضہ کر لیتا ہے (مینوفیکچر کمپنی کی طرف سے ڈسٹری بیوٹر پر کوئی شرطِ فاسد نہیں لگائی گئی) پھر ڈسٹری بیوٹر مینوفیکچر کمپنی ہی کو اپنا وکیلِ مطلق بنادیتا ہے کہ مینوفیکچر کمپنی جسے چاہے یہ مال فروخت کر دے۔ پھر مینوفیکچر کمپنی بحیثیتِ وکیل اپنے مؤکل (ڈسٹری بیوٹر) کے مال کو مثلاً تین ماہ کے ادھار پر سپر اسٹور کو فروخت کر دیتی ہے ، تین ماہ گزر جانے کے بعد سپر اسٹور سے وکیل کو پیمنٹ موصول ہوتی ہے جسے وصول کرنے کے بعد وکیل (مینوفیکچر کمپنی) اپنے مؤکل (ڈسٹری بیوٹر) کو پہنچا دیتی۔ آپ سے پوچھنا یہ ہے کہ(1)کیا مذکورہ طریقۂ کار شرعی طور پر جائز ہے ؟ (2)نیز اس میں خدانخواستہ سپراسٹور کا نقصان ہوگیا یا دیوالیہ ہوگیا اورسپر اسٹور وکیل کو رقم لوٹانے سے عاجز آ جاتا ہے ، رقم ادا نہیں کرتا تو یہ نقصان کون برداشت کرے گا ؟ وکیل (مینو فیکچر کمپنی) یا مؤکل (ڈسٹری بیوٹر) ؟

904
906

میت دفنانے کے لئے پُرانی قبر کھودنا کیسا ؟

سوال: میں گور کن ہوں ، ہمارے پاس بہت سے لوگ جب قبر بنوانے آتے ہیں تو وہ اپنے پہلے سے فوت شدہ کسی مرحوم کی قبر کےپاس قبر بنانے کا کہتے ہیں ، اب کبھی تو وہاں جگہ موجود ہوتی ہے تو ہم بنا دیتے ہیں اور کبھی وہاں جگہ نہیں ہوتی یا بالکل معمولی سی جگہ ہوتی ہے کہ جس میں نئی قبر نہیں بن سکتی تو اس صورت میں وہ کہتے ہیں کہ یہ جو پہلے بنی ہوئی قبر ہے اسے کافی عرصہ ہوچکا ہے ، میت ختم ہوچکی ہوگی تو آپ اسی میں نئی قبر بنا دیں اور اگر کچھ جگہ موجود ہو تو کہتے ہیں باقی جگہ اس قبر سے لے لیں الغرض وہ پرانی قبر کھودنے کا مطالبہ کرتے ہیں تو کیا ان کے کہنے پر ہم پرانی قبر کھود سکتے ہیں یا نہیں ؟ میں گور کن ہوں ، ہمارے پاس بہت سے لوگ جب قبر بنوانے آتے ہیں تو وہ اپنے پہلے سے فوت شدہ کسی مرحوم کی قبر کےپاس قبر بنانے کا کہتے ہیں ، اب کبھی تو وہاں جگہ موجود ہوتی ہے تو ہم بنا دیتے ہیں اور کبھی وہاں جگہ نہیں ہوتی یا بالکل معمولی سی جگہ ہوتی ہے کہ جس میں نئی قبر نہیں بن سکتی تو اس صورت میں وہ کہتے ہیں کہ یہ جو پہلے بنی ہوئی قبر ہے اسے کافی عرصہ ہوچکا ہے ، میت ختم ہوچکی ہوگی تو آپ اسی میں نئی قبر بنا دیں اور اگر کچھ جگہ موجود ہو تو کہتے ہیں باقی جگہ اس قبر سے لے لیں الغرض وہ پرانی قبر کھودنے کا مطالبہ کرتے ہیں تو کیا ان کے کہنے پر ہم پرانی قبر کھود سکتے ہیں یا نہیں ؟

906