Aamil Bataye Ke Falan Rishtedar Ne Jadu Kiya Hai Tu Yaqeen Karein Ya Nahi?

عامل بتائے کہ فلاں رشتے دار نے جادو کیا ہے، تو اس کی بات پر اعتماد کرنا

مجیب: مولانا محمد ماجد رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-1392

تاریخ اجراء: 07رجب المرجب1445 ھ/19جنوری2024   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   ایک شخص کی طبیعت خراب ہوگئی ، ڈاکٹرز کو چیک کروایا دوائی لی، لیکن آرام نہیں ہوا، رپورٹس بھی سب کلیئر تھیں، پھر کسی عامل سے رابطہ کیا، اس نے حساب دیکھا اور کہا ان پر تعویذ ہوئے ہیں اور اس نے اس شخص کا نام بھی بتایا جس نے تعویذ کروائے تھے، اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   عملیات یا جادو کے ذریعے کسی کو نقصان پہنچناتو شرعاً ثابت ہے البتہ ہمارےہاں   عوام کو چار دن نزلہ ہو جائے  تو کہتے ہیں کہ  جادو ہو گیا ہے  اور پھر عاملین کے پاس بھاگتےہیں اورپھر بعض عاملین ہر چیز کو عملیا ت سے منسوب کردیتے ہیں نیز وہ عملیات کروانے والے کے بارے میں معلومات کا قطعی دعویٰ کرتے ہیں اور  عملیات کروانے والے کا نام بتا کر لوگوں کے درمیان نفرتیں پیدا کرتے ہیں ،ان تمام باتوں کی شرعاًکوئی حیثیت نہیں ہے، جب تک کوئی خود اقرار نہ کر لے  تب تک  کسی کے بارے میں قطعاً  یہ نہیں  کہا جاسکتا ہے کہ اس نے جادو کروایا  ہےبلکہ یہ بہتان ہے جو کہ شرعاً ناجائز وگناہ ہے اس لیے ایسے عاملوں کی باتوں کا یقین کرنااور ان کی باتوں کی وجہ سے مسلمانوں  پربلاعذر شرعی  بدگمانی کرنا ، ان پر بہتان باندھنا اور ان سے قطعِ تعلقی و قطعِ رحمی کرنا ہرگز جائز نہیں ہے ۔کوئی بیماری آجائے  تو ڈاکٹر کو چیک کروائیں اور قرآن وسنت میں واردیا مستند علماء کے بیان کردہ  اوراد و وظائف پڑھیں ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم