Kiya Dulhan Ko Paon mein Anguthi Pehnana Jaiz Hai?

کیا دلہن کو پاؤں میں انگوٹھی پہنانا جائز ہے؟

مجیب:مفتی قاسم صاحب مدظلہ العالی

فتوی نمبر:Aqs:857

تاریخ اجراء:16محرم الحرام1438ھ/18اکتوبر2016ء

دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت

(دعوت اسلامی)

سوال

    کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ عام طور پر دلہن کو پاؤں میں زیور پہنایا جاتا ہے جس میں پاؤں کی انگوٹھی بھی شامل ہے ، کیا اسے اس طرح کے زیورات پہنانا ، جائز ہے ؟

سائلہ:اسلامی بہن(صدر ،کراچی)

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

    دلہن کو زیورپہنانا،جائز و درست ہے اور اس کے پاؤں میں دیگر زیورات کے ساتھ ساتھ انگوٹھی بھی پہنائی جاسکتی ہے کیونکہ انگوٹھی بھی ایک طرح کا زیور ہے اور زیور پہننا عورت کی جائززینت ہے مگر اتنا خیال رکھنا ضروری ہے کہ جو بجنے والا زیور پہنایا جائے ، چلنے وغیرہ میں اس کی آواز نا محرم مردوں تک نہ جائے ۔

وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم