Aurat ke liye shohar ke kapre pehnna kaisa ? Mushabihat ke Masail

عورت کے لیے شوہر کے کپڑے پہننا کیسا ؟

مجیب: ابومحمد فرازعطاری مدنی

فتوی نمبر: Web-701

تاریخ اجراء: 29ربیع الثانی 1444  ھ/25نومبر 2022 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   عورت کا اپنے کمرے میں شوہر کو دکھانے کے لئے شوہر کے کپڑے پہن سکتی ہے؟کیا یہ بھی مردوں سے مشابہت میں داخل ہوگا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

    جی ہاں یہ بھی مشابہت میں ہی آئے گا،عورت کو صرف اپنے شوہرکو دکھانے کیلئے بھی شوہرکے کپڑے پہننا جائز نہیں ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم