Carrom Board Khelna Kaisa Hai ?

کیرم بورڈ بغیر کسی شرط کے کھیلنا

مجیب: مولانا محمد ابوبکر عطاری مدنی

فتوی نمبر: WAT-529

تاریخ اجراء: 05 رجب المرجب  1443ھ/07فروری2022ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کیا کیرم گیم بغیر کسی شرط کے گھر میں  تفریح کےلیے  کھیل سکتے ہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   کیرم گیم  اگرچہ بغیر کسی شرط اور جوئے کے  ہو‘ بطور  تفریح  کھیلنا ،لھو و لعب  میں اپنا وقت ضائع کرنا ہے ،جس سے  مسلمان کو منع کیا گیا ہے ، لہذا اس طورپرگیم نہ کھیلی جائے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم