Farzi Tajriba Certificate Banawana Kaisa Hai ?

فرضی ”تجربہ سرٹیفیکٹ“ بنوانا کیسا ہے ؟

مجیب: محمد عرفان مدنی عطاری

فتوی نمبر: WAT-1378

تاریخ اجراء:       15رجب المرجب1444 ھ/07فروری2023ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   تجربہ کا فرضی سرٹیفکیٹ بنا کر جاب حاصل کرنا کیسا ہے، جبکہ اس شخص میں علمی قابلیت اور عمدہ نالج موجود ہے۔؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

      فرضی سرٹیفکیٹ بنوانا، ناجائز و حرام اور گناہ ہے کہ اس میں  جھوٹ، دھوکہ دہی اور قانونی جرم کا ارتکاب پایا جاتا ہے۔ لہذا فرضی سرٹیفکیٹ بنوانے والا شخص اگرچہ قابلیت اور نالج رکھتا ہو، لیکن جب تجربہ نہیں ہے، تو اس کا  تجربہ کا فرضی سرٹیفکیٹ بنوانا واضح طور پر جھوٹ اوردھوکہ دہی پر مشتمل ہے،اور شریعتِ مطہرہ ہمیں ان کاموں  کی اجازت نہیں دیتی۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم