Fox Nuts ( Phool Makhana ) Khane Ka Hukum

فاکس نٹس (پھول مکھانہ) کھانے کاحکم

مجیب: مولانا محمد سعید عطاری مدنی

فتوی نمبر:WAT-2558

تاریخ اجراء: 04رمضان المبارک1445 ھ/15مارچ2024  ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کیا فاکس نٹس ((fox nutsکھانا حلال ہے ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   فاکس نٹس یعنی پھول مکھانہ کھانا حلال ہے،پھول مکھانہ کنول کے پودے کا بیچ ہوتا ہے،اشیاء میں اصل اباحت ہے ، جب تک حرمت کی کوئی دلیل نہ پائی جائے،نیز یہ صحت کے لئے مضر بھی نہیں،اس کے بر عکس یہ بہت فائدے مند ہے لہٰذا ممانعت کی کوئی وجہ نہیں۔

   رد المحتار میں ہے” فإنه لم يثبت إسكاره ولا تفتيره ولا إضراره، بل ثبت له منافع، فهو داخل تحت قاعدة الأصل في الأشياء الإباحة“ترجمہ:نہ اس سے نشہ ہونا ثابت ہے،نہ ہی دماغ میں فتور آنا ثابت ہے اور نہ اس کا ضرر دینا ثابت ہے ،بلکہ اس کے منافع ثابت ہیں، تو یہ اس قاعدے کے تحت داخل ہے کہ "اشیاء میں اصل اباحت ہے۔"(رد المحتار علی الدر المختار،ج 6،ص 459،دار الفکر،بیروت)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم