Jannat Mein Kin Logon Ki Tadad Sab Se Ziada Hogi ?

جنت میں کن لوگوں کی تعداد سب سے زیادہ ہوگی؟

مجیب: ابوالفیضان مولانا عرفان احمد عطاری

فتوی نمبر: WAT-2117

تاریخ اجراء: 08ربیع الثانی1445 ھ/24اکتوبر2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   جنّت میں سب سے زیادہ تعداد کن لوگوں کی ہوگی ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   جنّت میں زیادہ تعداد غریب لوگوں کی ہوگی   کیونکہ عموماً و اکثر مالدار لوگ سرکشی و گناہوں میں مبتلا ہوجاتے ہیں   اور غریب عموماً دین دار ہوتے ہیں ۔

   چنانچہ حدیثِ پاک میں ہے : " عن النبي صلى اللہ عليه وسلم قال: اطَّلَعت في الجنة فرأيتُ أكثرَ أهلها الفقراء، واطَّلعتُ في النار فرأيتُ أكثر أهلها النِّساء"یعنی نبی پاک ﷺ نے ارشاد فرمایا : میں نے جنت میں جھانکا تو دیکھا کہ اس میں زیادہ تر غریب لوگ تھے اور میں نے جہنم میں جھانکا تو دیکھا کہ اس میں زیادہ تر عورتیں تھیں۔( صحیح بخاری ،حدیث 3241،ج 4،ص 117،دار طوق النجاۃ)

   مذکورہ حدیث پاک کے تحت مرآۃ المناجیح میں ہے” کیونکہ حضرات انبیاء کرام کی اطاعت کرنے والے اکثر فقراء ہی رہے،آج بھی دیکھ لو کہ علماء حفاظ وقت پڑنے پر غازی شہیداکثر غریب لوگ ہی ہوتے ہیں،اب بھی مسجدیں،دینی مدرسے غریبوں کے دم سے آباد ہیں،امیروں کے لیے کالج،سینما،کھیل تماشے ہیں فرمان پاک بالکل درست ہے۔" (مراۃ المناجیح،ج 7،ص 56،قادری پبلشرز،لاہور)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم