Jim Mein Warzish Karne Ka Hukum

جِم میں ورزش کرنے کا حکم

مجیب: مولانا محمد نوید چشتی عطاری

فتوی نمبر:WAT-2374

تاریخ اجراء: 05رجب المرجب1445 ھ/17جنوری2024   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   میں جاب کی وجہ سے کافی تھک جاتا ہوں، اس لیے میں نے جم جانے کا سوچا ہے، لیکن وہاں میوزک ہوتا ہے، لیکن کیا میں ہینڈ فری لگا کر وہاں ورزش کے لیے جا سکتا ہوں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   جم میں عموماً میوزک ہوتاہےاوروہاں جم کرنے والےافرادکا لباس عموما بےپردگی پر مشتمل ہوتا ہے اور میوزک سننا یا کسی کے ستر والے مقام کو بلاعذر شرعی دیکھنا، جائز نہیں  ، اگر اس صورت میں ہینڈ فری لگا کر بھی چلے جائیں، تو بھی ظاہری بات ہے کہ مکمل طور پر غیر شرعی امور سے بچنا ممکن نہیں، میوزک پھر بھی سننے میں آہی جائے گا اور اگر اس سے بچ بھی جائیں، تو بے پردگی وغیرہ امور سے بچنا مشکل ہو  گا، لہٰذا ایسی جم جانے کی ہی اجازت نہیں ہو گی، خواہ ہینڈ فری لگا لیں ۔ البتہ!اگر جم میں میوزک،بے پردگی اورعورتوں سے اختلاط وغیرہ غیرشرعی معاملات نہ ہوں، تووہاں جانے کی اجازت ہے  اور جب تک ایسی جم  کا انتظام نہ ہو جائے ، تو اس وقت تک آپ جم کے علاوہ گھر وغیرہ میں شرعی امور کا لحاظ رکھتے ہوئے ورزش کر سکتے ہیں۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم