Kapra Dhone Ke Baad Bareek Ho Jaye To Pehen Sakte Hain Ya Nahi ?

دھلنے کے بعد کپڑے باریک ہوجائیں، تو پہننے کا حکم

مجیب:مولانا رضا محمد مدنی

فتوی نمبر:Web-1589

تاریخ اجراء:15رمضان المبارک1445 ھ/26مارچ2024  ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   آج کل مردوں کے کپڑے بھی باریک ہی مل رہے ہیں ، اگر کپڑے خریدتے وقت ،تو ٹھیک نظر آرہے ہیں، لیکن دو چار بار دھلنے سے اتنے باریک ہو جائیں کہ ان میں سے جسم کی رنگت  محسوس ہو، توانہیں پہننے کا کیا حکم ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   اگر ایسا کپڑا ہو کہ پہننے کی صورت میں ناف کے نیچے سے لے کر گھٹنے کے نیچے تک کے حصے کی  رنگت ظاہر ہورہی ہو، تو ایسا لباس پہننا جائز نہیں اور اس لباس میں نماز بھی ادا نہ ہوگی۔ ہاں اگر قمیص ایسی ہے جس سے سینہ یا پشت چمک رہی ہو، لیکن شلوار موٹی ہو جس سے اعضائے ستر کا کوئی حصہ ظاہر نہ ہوتا ہو، تو ایسا لباس پہن سکتے ہیں البتہ قمیص پتلی ہو، توبہتر یہ ہے کہ  بنیان بھی استعمال کی جائے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم