Kapre Ki Dukan Par Kapron Wala Putla (Statue) Rakhna Kaisa?

کپڑے کی دکان پر کپڑوں والا پتلا رکھنا کیسا ؟

مجیب:محمد بلال عطاری مدنی

فتوی نمبر:WAT-1176

تاریخ اجراء:21ربیع الاول1444ھ/18اکتوبر2022ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کپڑوں کی دکان پر کپڑوں  کے ڈسپلے  کے لیےپتلا رکھنا کیسا ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   جاندار کا پتلا بناناجس میں  چہرہ کے اعضا واضح  ہوں سخت  ناجائز و حرام ہے کہ اسلام میں بلا عذرِ شرعی تصویر بنانا، بنوانا شرعاًناجائز و حرام ہے۔ اسی طرح اس کو دکان  وغیرہ کسی جگہ بطورتعظیم  رکھنا بھی ناجائز و حرام ہے کہ احادیثِ مبارکہ میں اس کی بہت سخت وعید یں بیان ہوئی ہیں بلکہ جاندار کی تصویر کے مقابلے میں ان کے مجسموں کی حرمت تو اور بھی زیادہ ہے ۔البتہ اگر  چہرہ کے اعضا واضح نہ ہوں تو تصویر کے حکم میں   نہیں  لیکن  عورت کے جسم کے مجسمے جس میں اس کے اعضاء کی نمائش ہو اس سے بھی بچنا بہتر ہے کہ حیا کے خلاف ہے  ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم