Khwateen Ka Eyebrows Ko Bleach Karna Kaisa ?

خواتین کاآئی بروز کو بلیچ کرنا

مجیب: ابوالفیضان مولانا عرفان احمد عطاری

فتوی نمبر:WAT-2331

تاریخ اجراء: 21جمادی الثانی1445 ھ/04جنوری2024   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کیا خواتین آئی بروز کو بلیچ کر سکتی ہیں ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   اگروہ جرم دار   (جس کی تہہ جم جاتی ہے ،ایسی) بلیچ  نہ ہواوردوسری کوئی ممانعت والی چیزاس میں شامل نہ ہوتو ہر صورت میں  خواتین کے لیے اپنی آئی بروزپر ایسی بلیچ کرنا شرعا درست ہےاورعام طورپرکی جانے والی بلیچ ایسی ہی ہوتی ہے ۔اورجہاں تک یہ با ت ہے کہ بلیچ کی وجہ سے بالوں کاکلر،سکن یابراؤن ہوجائے گا،تواس میں بھی کوئی حرج نہیں کہ شرعاجس کے بال بلیک نہ ہوں ،اس کے لیے بلیک یااس سے ملتاجلتارنگ کرنے کی اجازت نہیں ہوتی لیکن جس کے بال بلیک ہوں،وہ اگران پربلیک اوربلیک کے مشابہہ رنگ کے علاوہ کوئی اوررنگ جیسے سکن یابراؤن کرے تواس میں حرج نہیں ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم