Konsi Tasveer Banana Jaiz Or Konsi Naa Jaiz Hai?

کون سی تصویر بنانا جائز اور کون سی ناجائزہے؟

فتوی نمبر:WAT-162

تاریخ اجراء:07ربیع الاول 1443ھ/14اکتوبر2021ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   میں نے آپ کو ایک تصویر بھیجی ہے، جس میں ہاتھ پر مہندی کے ذریعے ایک کارٹون کی تصویر بنی ہے۔ ایسی تصویر بنانا ، جائز ہے یا نہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   بغیر ضرورت یا بغیر شرعی رخصت کسی جاندارکی تصویر بنانا، ناجائزوگناہ ہے ،جبکہ تصویر میں چہرہ واضح طور پر نظر آرہا ہو، کیونکہ اسلام میں بلا عذرشرعی تصویر بنانا ، ناجائز و گناہ ہے۔ہاں اگر کسی طرح اس کا چہرہ مٹادیا جائے یاایسے کارٹون کہ جن  کا وجود محض  تخیلاتی اور فرضی ہے جیسے اسپائڈر مین یا بیٹ مین وغیرہ یا اس پر گاڑی یا کوئی چیز بنی ہو، اس کی آنکھیں یا منہ وغیرہ  بنا  دیں،تووہ اصلاً جاندارکی تصویر کے حکم میں ہی نہیں ہے اور اس تفصیل کے مطابق جو  پکچرا ٓپ نے بھیجی ہے، اس پر بنی تصویر پر جاندار کی تصویر کا حکم نہیں ہو گا۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم