مجیب: مفتی ابو محمد علی اصغر عطاری
فتوی نمبر:14
تاریخ اجراء: 08رجب المرجب1433ھ/30مئی 2012ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ
شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا عورتوں کو ساڑھی
پہننا جائز ہے یا نہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
اگر اس طرح پہنی جائے کہ بے پردگی نہ ہو تو جائز اور بے
پردگی ہو تو ناجائز ہے ۔فتاوی فیض الرسول میں ہے
:’’ساڑھی اگر اس طرح پہنی جائے کہ بے پردگی نہ ہو تو جائز اور بے
پر دگی ہو تو نا جائز اور نیچے کی جانب کھلے رہنے میں
کوئی قباحت نہیں ہے اس لئے کہ شریعت مطہرہ نے ساڑھی اور
تہبند پہن کر نماز پڑھنے کو جائز قرار دیا ہے اور سید عالم صلی
اللہ علیہ وسلم ہمیشہ تہبند ہی استعما ل فرماتے رہے ۔ ‘‘(فتاوی
فیض الرسول ،جلد 2،صفحہ 601مطبوعہ شبیر برادرز،لاھور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کنڈا لگا کر بجلی استعمال کرنے کاحکم
غیر محرم لے پالک سے پردے کا حکم
جوان استاد کا بالغات کو پڑھانےکا حکم؟
شوہر کے انتقال کے بعد سسر سے پردہ لازم ہے یانہیں؟
کیا دلہن کو پاؤں میں انگوٹھی پہنانا جائز ہے؟
مرد کا جوٹھا پانی پینے کا حکم
محرم کے مہینے میں شادی کرنا کیسا؟
موبائل ریپئرنگ کے کام کی وجہ سے ناخن بڑھانا کیسا؟