Mard Ka Gold Ya Silver Ki Kanghi Istemaal Karna Kaisa

مردکا سونے یاچاندی کی کنگھی استعمال کرنا کیسا

مجیب: محمد سجاد عطاری مدنی

فتوی نمبر: Web-418

تاریخ اجراء:03 محرم الحرام1443 ھ/02اگست2022 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کیا مرد سونے یا چاندی کی کنگھی استعمال کر سکتا ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   مرد ہو یا عورت، کسی کو بھی  سونے یا چاندی سے بنی ہوئی کنگھی استعمال  کرنا شرعاً جائز نہیں ہے، عورتوں کو بھی  اِن کے زیور پہننے ہی کی  اجازت ہے،زیور کے علاوہ سونے چاندی کا دوسرا استعمال عورت کیلئے بھی جائز نہیں ۔جبکہ مرد وں کیلئے مذکورہ دونوں طرح کے استعمال ناجائز ہیں۔

   بہارِ شریعت میں ہے: ” سونے چاندی کے برتن میں کھانا پینا اور ان کی پیالیوں سے تیل لگانا یا ان کے عطر دان سے عطر لگانا یا ان کی انگیٹھی سے بخور کرنا منع ہے اور یہ ممانعت مرد و عورت دونوں کے لیے ہے۔ عورتوں کو ان کے زیور پہننے کی اجازت ہے۔ زیور کے سوا دوسری طرح سونے چاندی کا استعمال مرد و عورت دونوں کے لیے ناجائز ہے۔ “ (بہارِ شریعت، حصہ 16، صفحہ 395، مطبوعہ مکتبۃ  المدینہ، کراچی)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم