Mard Ke Liye Ladies Chappal Pehnne Ka Hukum

مرد کے لئے لیڈیز چپل پہننے کا حکم

مجیب:ابو مصطفیٰ محمد ماجد رضا  عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-869

تاریخ اجراء: 06 شعبان ا المعظم1444 ھ  /27 فروری2023 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کیا مرد کو زنانہ جوتا پہننا جائز ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   مرد کے لیے زنانہ جوتےپہننا شرعا ً ناجائزوگناہ ہے،کیونکہ یہ عورتوں سے مشابہت ہے اور  نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ واٰلہٖ وسلم  نے مردوں کو عورتوں اور عورتوں کومردوں کی مشابہت اختیار کرنے سے منع فرمایا ہے ۔

   امام اہلسنت شاہ امام احمد رضاخان رحمۃ اللہ علیہ سے سوال ہوا:’’ کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایڑی والی جوتی یعنی مثل جوتی مردوں کے عورت پہن لے تو درست ہے یانہیں ؟ مردانی جو تی عورت نمازی کے واسطے پاؤں کو ناپاکی سے بچانے کے لئے بہت خوب ہے۔ ‘‘

   تو آپ رحمۃ اللہ علیہ نے جواباً ارشاد فرمایا :’’ ناجائز۔ رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں : لعن اﷲ المتشبھات من النساء بالرجال والمتشبھین من الرجال بالنساء، رواہ الائمۃ احمد والبخاری وابوداؤد والترمذی وابن ماجۃ عن ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما۔اللہ کی لعنت ان عورتوں پرجو مردوں سے مشابہت پیدا کریں اور ان مردوں پر جو عورتوں سے تشبہہ کریں ۔ (ائمہ کرام مثلاً امام احمد، بخاری ، ابوداؤد، ترمذی، ابن ماجہ نے اس کو حضرت عبداللہ ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کیا ہے۔ ت)‘‘۔(فتاوی رضویہ ،جلد:22،صفحہ:173،رضا فاؤنڈیشن، لاھور)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم