Mard Ke Liye Reshmi Kapra Pehne Ka Hukum

مرد کے لیے ریشمی کپڑا پہننے کا حکم

مجیب: مولانا محمد انس رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر: WAT-632

تاریخ اجراء: 07شعبان المعظم 1443ھ/11مارچ 2022ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   مرد کو ریشمی کپڑا پہنناجائز ہےیانہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   ریشمی کپڑا پہننا مرد کے لئے سخت حرام وگناہ ہے ۔لیکن تصویر میں موجود کپڑا پہننا جائز ہے کیونکہ یہ ریشم نہیں ہے ۔ اصل ریشم وہ ہے جودود القزیعنی ریشم کے کیڑے سے حاصل ہوتا ہے اُسی کا پہننا حرام ہے۔ کوئی اور کپڑا اگرچہ اس میں ریشمی کپڑے کی بعض خصوصیات مثلاً نرم و ملائم یا چمکدار ہوناوغیرہ پایا جائے تب بھی اس کا پہننا حرام نہیں ہو گا جب تک دلیل سے اس کا ریشم ہونا ثابت نہ ہو جائے ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم