Mashroom (Khambi) Ka Khane Hukum

مشروم (کھمبی)کھانے کا حکم

مجیب: ابوالحسن ذاکر حسین عطاری مدنی

فتوی نمبر: WAT-1577

تاریخ اجراء: 24رمضان المبارک1444 ھ/15اپریل2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

     کیامشروم کھاناحلال ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   مشروم ایک سبزی ہےجسے عربی میں"الکماۃ،شحم الارض"،اردو میں "کھمبی، چترمار" کہتےہیں، یہ چھتری نما ایک سبزی ہوتی ہے جوبرسات کےبعد زمین سے اگتی ہے،اس کی بہت ساری اقسام ہیں ،جن میں سے بعض  زہریلی ہوتی ہیں اوربعض مفیدہوتی ہیں ۔اور زمین سےاگنے والی تمام نباتات جونشہ آوار نہ ہو،زہریلی اورمضر نہ ہو،وہ حلال ہیں، اور مشروم بھی نباتات کی قسم ہے،لہذااس  کی جوقسم زہریلی اورمضرنہ ہو،اس کاکھاناجائزہے اورجوزہریلی ہویامضرہو،اس کاکھاناجائزنہیں ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم