Mayon Ka Jora Shadi Ke Baad Pehenna Kaisa ?

مایوں کا جوڑا شادی کے بعد پہننا کیسا ؟

مجیب: ابو الحسن جمیل احمد غوری العطاری

فتوی نمبر:Web-618

تاریخ اجراء: 22ربیع لاول1444 ھ  /19اکتوبر2022 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کیا مایوں کا جوڑا شادی کے بعدپہن سکتے ہیں ؟ کیونکہ عوام میں یہ مشہور ہے کے مایوں کا جوڑا شادی کے بعد نہ پہنے یعنی جس دن نہائے اس دن اس جوڑے کوصدقہ کردے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   مایوں میں پہنا جانے والا جوڑا شادی کے بعد بھی پہنا جاسکتا ہے ، اس میں شرعاً کوئی حرج نہیں ہے۔البتہ یہ یاد رہے کہ مایوں جیسی رسموں میں  ناجائز کاموں (مثلاًلڑکوں کا اپنے ہاتھ پاؤں پر مہندی لگانا یا گانے باجے  اوربے پردگی اور بے حیائی کے امور  کی انجام دہی) سے بچنا لازمی ہے۔

   بہار شریعت میں ہے: دولہا ، دلہن کو ابٹنا لگانا ، مائیوں بٹھانا،جائز ہے ان میں کوئی حرج نہیں۔ دولہا کو مہندی لگانا، ناجائز ہے۔۔۔ناچ باجے آتش بازی حرام ہیں۔(بہار شریعت، جلد2، حصہ7، صفحہ 105، مکتبۃ المدینہ، کراچی)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم