Muhajir Aur Ansar Sahaba Kaun Hain ?

مہاجر اور انصاری صحابہ کون ہیں ؟

مجیب: ابوالفیضان مولانا عرفان احمد عطاری

فتوی نمبر: WAT-495

تاریخ اجراء: 24 جمادی الاخری  1443ھ/28جنوری 2022ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   انصاری اور مہاجر صحابی کے کیا معنی ہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   جن صحابہ کرام علیہم الرضوان نے مکہ سے مدینہ ہجرت کی تھی ان کو مہاجر صحابہ کہا جاتا ہے ۔ اور جن صحابہ نے مدینہ میں ان مہاجر صحابہ کی مدد کی اور انہیں گھر بار دیا تھا وہ انصاری (مددگار)صحابہ کہلاتے ہیں۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم