مجیب: محمد عرفان مدنی عطاری
فتوی نمبر: WAT-1283
تاریخ اجراء: 03جمادی الاولیٰ
1444 ھ/28نومبر2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
’’محرم
الحرام اورمسجد الحرام‘‘کو حرام کیوں کہا جاتا ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
حرام حرمت سے ہے، جس کا
معنی: عزت والا/ قابل احترام ہے۔ اور’’محرم‘‘ کامہینہ ،عظمت
والااور احترام والا ہے،اس لیے اس مہینے کو حرام کہتے
ہیں۔ قرآن پاک میں ارشادخداوندی ہے:( اِنَّ عِدَّةَ الشُّهُوْرِ عِنْدَ اللّٰهِ اثْنَا عَشَرَ
شَهْرًا فِیْ كِتٰبِ اللّٰهِ یَوْمَ خَلَقَ
السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ مِنْهَاۤ اَرْبَعَةٌ
حُرُمٌؕ-ذٰلِكَ الدِّیْنُ الْقَیِّمُ فَلَا تَظْلِمُوْا
فِیْهِنَّ اَنْفُسَكُمْ)ترجمہ کنزالایمان: بےشک مہینوں کی گنتی اللہ کے نزدیک بارہ
مہینے ہیں اللہ کی کتاب میں جب سے اس نے آسمان و
زمین بنائے ان میں سے چار حرمت والے ہیں یہ سیدھا
دین ہے تو ان مہینوں میں اپنی جان پر ظلم نہ کرو۔ (سورۃ
التوبۃ،پ10،آیت36)
اس آیت مبارکہ کے تحت خزائن العرفان میں چارحرمت والے
مہینوں کی وضاحت کرتے ہوئے فرمایا: "تین متّصِل
ذوالقعدہ و ذوالحِجّہ ، محرّم اور ایک جدا رَجَب ۔ عرب لوگ
زمانۂ جاہلیت میں بھی ان مہینوں کی
تعظیم کرتے تھے اور ان میں قتال حرام جانتے تھے ۔ اسلام
میں ان مہینوں کی حرمت و عظمت اور زیادہ کی
گئی ۔"(خزائن العرفان)
(ب)اسی طرح مسجد
الحرام کو بھی مسجد الحرام اس لئے کہا جاتا ہے کہ یہ مسجد بھی
یقیناً دوسری مساجدکے مقابل زیادہ قابل احترام اور
بڑی عظمت اور اہمیت کی حامل ہے۔
قرآن پاک میں
ارشادخداوندی ہے :( جَعَلَ اللّٰهُ الْكَعْبَةَ الْبَیْتَ
الْحَرَامَ قِیٰمًا لِّلنَّاسِ وَ الشَّهْرَ الْحَرَامَ)ترجمہ کنزالایمان: اللہ نے ادب والے گھر کعبہ کو لوگوں کے
قیام کا باعث کیا اور حرمت والے مہینے(کو)۔ (سورۃ
المائدۃ، پ07، آیت97)
اس آیت مبارکہ کے ترجمہ میں امام اہلسنت علیہ
الرحمۃ نے " الْبَیْتَ الْحَرَامَ "کاترجمہ:ادب
والے گھر" کیاہے
۔ اور" الشَّهْرَ الْحَرَامَ "کاترجمہ:حرمت والے مہینے "کیاہے ۔جس سے
واضح ہے کہ "حرام "ادب اورحرمت کے معنی میں بھی
استعمال ہوتاہے ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کنڈا لگا کر بجلی استعمال کرنے کاحکم
غیر محرم لے پالک سے پردے کا حکم
جوان استاد کا بالغات کو پڑھانےکا حکم؟
شوہر کے انتقال کے بعد سسر سے پردہ لازم ہے یانہیں؟
کیا دلہن کو پاؤں میں انگوٹھی پہنانا جائز ہے؟
مرد کا جوٹھا پانی پینے کا حکم
محرم کے مہینے میں شادی کرنا کیسا؟
موبائل ریپئرنگ کے کام کی وجہ سے ناخن بڑھانا کیسا؟