مجیب: عبدہ المذنب محمد نوید چشتی عفی
عنہ
فتوی نمبر: WAT-1499
تاریخ اجراء: 23شعبان المعظم1444 ھ/16مارچ2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
خاندان کے مختلف
افراد دلہن کو منہ دکھائی کے نام پر جو رقم دیتے
ہیں، کیا وہ لینا جائز ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ
ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
ہمارےہاں عام طورپر ایک رسم ہوتی ہے کہ نئی
دلہن سے ملاقات کرنے جوقریبی
رشتہ دار وغیرہ آتے ہیں، وہ منہ دکھائی کے نام پر کچھ
رقم یا تحائف وغیرہ دلہن کو پیش
کرتے ہیں، فی نفسہ وہ رقم لینا یا تحائف قبول کرنا
شرعاً جائز ہے،ہاں یہ یادرہے کہ غیرمحرم مردکوچہرہ دیکھنےیاان
کودکھانے کی شرعا اجازت نہیں
ہے،اسی طرح مردوں اورعورتوں کااختلاط وغیرہ ناجائزکام کرنے کی
اجازت نہیں ۔پس اگراس رسم میں
بے پردگی، بے حیائی
، مردوں اور عورتوں کا اختلاط یا اس کے علاوہ خلافِ شرع امور میں سے کسی کا ارتکاب ہو، تو اس
اندازسےا یسی رسموں پر عمل
کرنا، ناجائز و حرام ہے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کنڈا لگا کر بجلی استعمال کرنے کاحکم
غیر محرم لے پالک سے پردے کا حکم
جوان استاد کا بالغات کو پڑھانےکا حکم؟
شوہر کے انتقال کے بعد سسر سے پردہ لازم ہے یانہیں؟
کیا دلہن کو پاؤں میں انگوٹھی پہنانا جائز ہے؟
مرد کا جوٹھا پانی پینے کا حکم
محرم کے مہینے میں شادی کرنا کیسا؟
موبائل ریپئرنگ کے کام کی وجہ سے ناخن بڑھانا کیسا؟