PUBG Game Khelna

پب جی(Pub’G)نامی ویڈیو گیم کھیلنا

مجیب:  فرحان احمد عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-360

تاریخ اجراء:       10ذو القعدۃ الحرام1443 ھ  /10 جون2022 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   پب جی(pubg) نامی ویڈیو گیم کھیلنے کا کیا حکم ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   لہو و لعب کے طور پر  کھیلنا چاہے موبائل یا کمپیوٹر پر ہو یا اس کےعلاوہ، بہرحال ممنوع ہے کہ اسلام لہو و لعب میں مشغول ہو کر وقت برباد  کرنے کو ہرگز پسند نہیں کرتا۔ نیز موبائل وغیرہ پر کھیلے جانے والے گیمز میں عموماً  غیر شرعی چیزیں جیسے  میوز ک، بے پردگی وغیرہ بھی  ہوتی  ہے جوکہ ناجائز ہے بلکہ بعض گیمز ایسے  ہیں جن میں معاذاللہ اسلامی شعائر وغیرہ کی بے ادبی  کا پہلو بھی موجود ہوتا ہے، ایسے گیمز کا حکم اور سخت ہے۔  لہٰذا بپ جی کھیلنا، جائز نہیں۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم