Sanda Khane Ka Kya Hukum Hai?

سانڈاکھانے کاکیاحکم ہے؟

مجیب:محمد بلال عطاری مدنی

فتوی نمبر:WAT-1102

تاریخ اجراء:25صفرالمظفر1444 ھ/22ستمبر2022 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کیا سانڈاکھانا جائز ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   سانڈا،حشرات الارض میں سے ہے اورگوہ کی قسم سے ہے ۔اوراحناف کے نزدیک تمام حشرات الارض  بشمول گوہ ،حرام ہیں ۔ لہذا احناف کے نزدیک سانڈاکھاناجائزنہیں ہے ۔چنانچہ

   فیروز الغات میں  ہے:"سانڈا :گوہ کی قسم کا  ایک جانور  ۔ (فیروز الغات،ص813،فیروزسنز،لاہور)

   حدیثِ پاک میں ہے”ان رسول اللہ صلی اللہ ٰعلیہ وسلم نھی عن اکل لحم الضب“ترجمہ: رسولِ اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے گوہ کا گوشت کھانےسےمنع فرمایا۔(سنن ابی داؤد، کتاب الاطعمۃ، باب فی اکل الضب، ج 3، ص 354، المکتبۃ العصریۃ، بیروت)

   مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ الرحمۃ لکھتے ہیں: ”یہ حدیث امام اعظم اقدس سرہ کی دلیل ہے کہ گوہ حرام ہے۔(مراٰۃ المناجیح، ج 5، ص 672،  ضیاء القرآن ،لاہور)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم