مجیب:مولانا محمد نوید چشتی عطاری
فتوی نمبر:WAT-347
تاریخ اجراء:09جُمادَی الاُولٰی1443ھ/14دسمبر2021ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
اگر کوئی شخص اپنے کسی دوست سے کافی عرصے بعد کال پہ رابطہ
کرے اور اسے سرپرائز دینے کے لیے پہلے اپنا
تعارف کچھ اور کروائے اور پھر بعد میں اسے اپنا اصل
تعارف بتائے تاکہ وہ خوش ہو،
تو کیا یہ جھوٹ ہو گا؟
بِسْمِ اللہِ
الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
صورتِ مسئولہ میں اگر اپنے دوست کو
خوش کرنا یا اسے سرپرائز دینا مقصود ہو، تو شریعت
مطہرہ کے دائرے میں رہتے ہوئے اس کے بہت سے طریقے ہو سکتے ہیں، لیکن اسے خوش کرنے کے لیے اپنا غلط تعارف پیش
کرنا کہ جو جھوٹ پر مبنی
ہو، تو یقناً اس پر جھوٹ
کا حکم ہو گا اور ایسا کرنا ، ناجائز و حرام ہو گا۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
وَسَلَّم
کنڈا لگا کر بجلی استعمال کرنے کاحکم
غیر محرم لے پالک سے پردے کا حکم
جوان استاد کا بالغات کو پڑھانےکا حکم؟
شوہر کے انتقال کے بعد سسر سے پردہ لازم ہے یانہیں؟
کیا دلہن کو پاؤں میں انگوٹھی پہنانا جائز ہے؟
مرد کا جوٹھا پانی پینے کا حکم
محرم کے مہینے میں شادی کرنا کیسا؟
موبائل ریپئرنگ کے کام کی وجہ سے ناخن بڑھانا کیسا؟