Tax Lene Aur Dene Ka Sharai Hukum

اسلام میں ٹیکس کی شرعی حیثیت 

مجیب:مولانا فرحان احمد

فتوی نمبر:Web-303

تاریخ اجراء:22شوال المکرم 1443 ھ/24مئی 2022ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   میں ٹیکس کے بارے میں جاننا چاہتا ہوں کہ اسلام میں ٹیکس کی اجازت ہے یا نہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   ٹیکس  قانونی معاملہ ہے اور ریاست کا ایسا قانون جو شریعت کے خلاف نہ ہو اس کی خلاف ورزی کرنے کی صورت میں خود کو   ذلت پرپیش کرنا پایا جائے گا یارشوت یامالی جرمانہ دینا پڑےگا تو اس قانون پرعمل کرناضروری ہےاوراس کی خلاف ورزی کرنا جائز نہیں لہٰذا ٹیکس کی چوری کرنا بھی جائزنہیں۔

   سیدی اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ  علیہ فرماتےہیں:’’کسی ایسےامرکاارتکاب جوقانوناً ناجائز ہو اورجرم کی حدتک پہنچے شرعاً بھی ناجائزہوگاکہ ایسی بات کےلیےجرمِ قانونی کامرتکب ہو کر اپنےآپ کوسزااورذلت کےپیش کرناشرعاً بھی روا نہیں۔‘‘ (فتاویٰ رضویہ ،ج20،ص192،رضافاؤنڈیشن لاہور)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم