رقم یا وزن راؤنڈ فگر میں نہ ہو تو دکانداروصول کرے یا چھوڑ دے؟ |
مجیب:مفتی علی اصغرصاحب مدظلہ العالی |
تاریخ اجراء:ماہنامہ فیضان مدینہ ذوالقعدۃالحرام1440ھ |
دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت |
(دعوت اسلامی) |
سوال |
ہمارا مچھلی کا کاروبار ہے اب کوئی مچھلی لینے آتا ہے تو 15 کلو سے اوپر مثلاً550 گرام ہوتا ہے یا اوپر 100 گرام ہوتا ہے تو وہ پورے کے پیسے دے دیتا ہے، لیکن اگر اوپر 70 یا 75 گرام ہو تو اس کے پیسے وہ نہیں دیتا تو کیا میں اضافی گرام کے پیسے وصول کروں یا چھوڑ دوں ؟اور اگر 70 گرام زیادہ ہو تو کیا میں 100 گرام کے پیسے وصول کر سکتا ہوں؟ |
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ |
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ |
دکاندار کو اس بات کا حق حاصل ہے کہ وہ ایک گرام کے پیسے بھی گاہک سے طلب کرے، لہٰذا چاہے اضافی 10 گرام ہو، 100 گرام ہویا 200 گرام،دکاندار گاہک سے اس کے پیسے مانگ سکتا ہے لیکن اگر گاہگ دکاندار سے یہ کہتا ہے کہ یہ اضافی پیسے چھوڑدو اور دکاندار بھی اس پر راضی ہو جاتا ہے تو یہ بھی درست ہے۔البتہ 70 گرام ہونے کی صورت میں پورے 100 گرام کے پیسے لینا گاہک کی مرضی کے بغیر جائز نہیں ۔ |
وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم |
گاہک سوٹ سینے کے لئے د ے جائے لیکن واپس نہ آئے تو درزی کیا کر ے؟
موبائل کمپنی سے ایڈوانس بیلنس حاصل کرنا کیسا؟
سودے میں قیمت طے کرنے کی اہمیت
جانداروں کی شکل والے کھلونوں کی خرید و فروخت
تصاویر والی اشیاء کی خرید و فروخت کا حکم
درزی کے پاس بچے ہوئے کپڑے کے بارے میں حکم
شرکتِ عمل میں کیا برابر کا وقت دینا ضروری ہے؟
کرایہ پر لی ہوئی چیز آگے کرایہ پردینا کیسا؟