Dadi Aur Pote Ko Ek He Qabar Mein Dafan Karna

دادی اور پوتے کو ایک قبر میں دفن کرنا

مجیب:مولانا محمد ماجد رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-1556

تاریخ اجراء:10رمضان المبارک1445 ھ/21مارچ2024   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   دادی اور پوتے کا انتقال ہوا، دونوں کو ایک ہی قبر میں دفن کیا گیا،تو کیا ایک قبر میں دو میتیں دفن کرسکتے ہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   بلاوجہِ شرعی  ایک قبرمیں  دولوگوں کو دفن کرنا،جائزنہیں، لہذا اگر بلا وجہِ شرعی  یہ عمل کیا گیا، تو کرنے والے گناہ گار ہوئے، ان سب پر توبہ لازم ہے۔

   صدرالشریعہ مفتی امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں:” ایک قبر میں ایک سے زیادہ بلا ضرورت دفن کرنا، جائز نہیں اور ضرورت ہو تو کر سکتے ہیں، مگر دو میّتوں کے درمیان مٹی وغیرہ سے آڑ کر دیں۔“(بہارِشریعت، جلد 1، صفحہ 846،مکتبۃ المدینہ، کراچی)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم