Gane Sunne Wale Aur TV Dekhne Wale Ka Janaza Parhna Aur Dua e Maghfirat Karna

گانے سننے والے اور ٹی وی دیکھنے والے کی نماز جنازہ پڑھنا اور دعائے مغفرت کرنا

مجیب:مولانا محمد کفیل رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-1570

تاریخ اجراء:09رمضان المبارک1445 ھ/20مارچ2024   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   جو شخص گانے سنتا ہو یا ٹی وی دیکھتا ہو، کیا اس کی نماز جنازہ پڑھ سکتے ہیں ؟اور اس کے لئےدعائے مغفرت کرسکتے ہیں ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   گانے سننا، ٹی وی وغیرہ پر فلمیں ڈرامے اور بے حیائی بھرے پروگرام دیکھنا بے شک ناجائز و گناہ ہے اور احادیث کریمہ میں اس کے متعلق سخت وعیدیں واردہیں، تاہم  ان سے مسلمان،کافرنہیں ہوجاتا،مسلمان ہی رہتاہے اور نمازِجنازہ ہرمسلمان کی پڑھنے کاحکم ہے،  نیز ایسے شخص کے لئے دعائے مغفرت بھی کرسکتے ہیں  ۔ لہٰذا مذکورہ شخص کی نمازِجنازہ پڑھنا نہ صرف جائز ، بلکہ فرضِ کفایہ ہے نیز  اس کے لئے دعائے مغفرت بھی کرنی چاہیئے۔

  بہارِ شریعت میں ہے:”ہر مسلمان کی نمازِ جنازہ پڑھی جائے اگرچہ وہ کیسا ہی گنہگار و مرتکبِ کبائر ہو۔“(بھارِ شریعت، جلد1، صفحہ 827، مکتبۃ المدینہ، کراچی)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم