Ghusl e Mayyat Me Istemal Hone Wale Tub Ko Kisi Dusre Kaam Me Istemal Karna Kaisa ?

غسلِ میت میں استعمال ہونے والے ٹب کو کسی دوسرے کام میں استعمال کرنا کیسا ؟

مجیب: محمد سجاد عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-503

تاریخ اجراء:       12صفر المظفر1444 ھ  /09ستمبر2022 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   جو ٹب مردے کو غسل دینے کے لیے استعمال کیا جائے بعد میں اس کو جائے نماز دھونے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   کسی بھی  برتن کو غسل ِ میت کیلئے استعمال کرنے سے  وہ برتن ناپاک نہیں ہو جاتا ۔بعض علاقوں میں یہ رواج سنا گیا کہ وہ ایسے برتن کو پھینک دیتے ہیں  ،ایسا کرنا، ناجائز و گناہ ہے۔ہاں اگر دوران غسل کوئی نجاست وغیرہ لگ گئی ہے تو اس کو زائل کرنے کے بعد اس برتن کا استعمال بغیر کسی کراہت کے جائز ہے ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم