Taziyat Kaise Ki Jaye ? Condolence

تعزیت کیسے کی جائے؟ 

مجیب:  ابو مصطفی ماجد رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-172

تاریخ اجراء:       22ذو القعدۃ الحرام1443 ھ  /22 جون2022ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ تعزیت  کرنے کا اسلامی طریقہ  کیا ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   بہارشریعت میں ہے:’’تعزیت میں یہ کہے، اللہ تعالیٰ میّت کی مغفرت فرمائے اور اس کو اپنی رحمت میں ڈھانکے اور تم کو صبر روزی(یعنی عطا) کرےاور اس مصیبت پر ثواب عطا فرمائے۔ نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ان لفظوں سے تعزیت فرمائی:    لِلّٰہِ مَا اَخَذَ وَاَعْطٰی وَکُلُّ شَیْئٍ عِنْدَہٗ بِاَجَلٍ مُّسَمًّی‘‘خدا ہی کا ہے جو اُس نے لیا اوردیا اور اُس کے نزدیک ہرچیز ایک میعاد مقرر کے ساتھ ہے۔(بہارشریعت ،جلد1،صفحہ852،ملتقطا،مکتبۃ المدینہ)

 

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم