مجیب: ابو مصطفی ماجد رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-172
تاریخ اجراء: 22ذو القعدۃ
الحرام1443 ھ /22
جون2022ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا
فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے
میں کہ تعزیت کرنے کا اسلامی
طریقہ کیا ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
بہارشریعت میں ہے:’’تعزیت میں یہ کہے،
اللہ تعالیٰ میّت کی مغفرت فرمائے اور اس کو اپنی
رحمت میں ڈھانکے اور تم کو صبر روزی(یعنی عطا) کرےاور اس
مصیبت پر ثواب عطا فرمائے۔ نبی صلی اللہ
تعالیٰ علیہ وسلم نے ان لفظوں سے تعزیت فرمائی: لِلّٰہِ مَا اَخَذَ
وَاَعْطٰی وَکُلُّ شَیْئٍ عِنْدَہٗ بِاَجَلٍ
مُّسَمًّی‘‘خدا ہی کا ہے جو اُس نے لیا اوردیا
اور اُس کے نزدیک ہرچیز ایک میعاد مقرر کے ساتھ ہے۔(بہارشریعت
،جلد1،صفحہ852،ملتقطا،مکتبۃ المدینہ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
تیجے کے چنوں کا مالدار کو کھانا کیسا؟
میت کے غیر ضروری بال کاٹنے کا حکم؟
غائبانہ نماز جنازہ پڑھنے کا حکم؟
کیا قبر میں شجرہ رکھ سکتے ہیں یا نہیں؟
میت کو دفن کرنے کے بعد قبر پر کتنی دیرتک ٹھہرنا چاہیے؟
قبر بیٹھنے کی صورت میں قبر کے اوپر کی تعمیر نو کرسکتے ہیں؟
نماز جنازہ کی تکرار کرناکیسا ہے؟
غسل میت سے پہلے میت کے پاس تلاوت کرنا کیسا؟