عصر و عشاء کی سنت قبلیہ پڑھنے کے دوران جماعت کھڑی ہوجائے تو کیا کریں؟

مجیب:مفتی ہاشم صآحب مدظلہ العالی

تاریخ اجراء:ماہنامہ فیضان مدینہ صفر المظفر 1441ھ

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

    کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس بارے میں کہ اگر مسجد میں سنتِ غیرمؤ  کدہ جیسے عصر یا عشاء کی قبلیہ چار رکعت سنتیں پڑھ رہے ہوں اور وہاں پر عصر یا عشاء کی جماعت قائم ہوجائے تو یہ سنتیں چار کی بجائے دو پڑھ کر جماعت میں شامل ہوسکتے ہیں یا نہیں ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

    مذکورہ صورت میں عصر یا عشاء کی سنتِ غیرمؤکدہ کی دو رکعتیں پوری کرکے جماعت میں شامل ہوجائے گا جبکہ تیسری رکعت کے لئے کھڑا نہ ہوا ہو کیونکہ سنتِ غیر مؤکدہ نفل کے حکم میں ہیں اور نفل میں ہر دو    رکعتیں جداگانہ شمار کی جاتی ہیں۔ اگر تیسری کے لئے کھڑا ہوگیا تو پھر چار   رکعتیں پوری کرلے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ  عَزَّوَجَلَّ  وَرَسُوْلُہ اَعْلَم  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم