نماز کی رکعتوں میں ایک ہی سورت کی تکرار |
مجیب: مولانا سید مسعود علی عطاری مدنی زید مجدہ |
فتوی نمبر: Web:55 |
تاریخ اجراء: 13 جمادی الآخر 1442 ھ/27 جنوری2021 ء |
دارالافتاء اہلسنت |
(دعوت اسلامی) |
سوال |
کیا فرماتے ہیں
علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کوئی
شخص نماز کی پہلی رکعت میں بھی سورہ فاتحہ کے بعد سورہ
اخلاص پڑھے اور دوسری رکعت میں
بھی سورہ اخلاص ہی ملائے تو کیا اس
کی نماز صحیح ہو گی؟ |
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ |
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ
الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ |
جی ہاں! پوچھی گئی صورت میں نماز
تو صحیح ہوگی لیکن فرضوں میں
بلاعذر ایسا کرنا مکروہِ
تنزیہی ہے۔ ہاں اگر کوئی عذر ہو مثلاً کوئی اور
سورت یاد ہی نہیں آرہی تو کراہت نہیں،
اسی طرح نوافل میں بھی کراہت
نہیں۔ صدرالشریعہ بدرالطریقہ حضرت علامہ مولانا
مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں:
”دونوں رکعتوں میں ایک ہی سورت کی تکرار مکروہ
تنزیہی ہے، جب کہ کوئی مجبوری نہ ہو اور مجبوری
ہو تو بالکل کراہت نہیں، مثلاً پہلی رکعت میں پوری قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِپڑھی، تو اب دوسری میں بھی
یہی پڑھے یا دوسری ميں بلاقصد وہی پہلی
سورت شروع کر دی یا دوسری سورت یاد نہیں
آتی، تو وہی پہلی پڑھے۔نوافل کی دونوں رکعتوں
میں ایک ہی سورت کو مکرر پڑھنا یا ایک رکعت
میں اسی سورت کو باربار پڑھنا، بلا کراہت جائز ہے۔ (بہارِ شریعت، جلد1، صفحہ 548، مکتبۃ المدینہ) |
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم |
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟