2 Sajdon Ke Darmiyan Kitni Dair Baithna Zaroori Hai ?

دوسجدوں کے درمیان کتنی مقدار ٹھہرنا ضروری ہے ؟

مجیب: ابوالفیضان عرفان احمد مدنی

فتوی نمبر: WAT-1550

تاریخ اجراء: 14رمضان المبارک1444 ھ/05اپریل2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   تروایح کے دوران امام صاحب اس طرح نماز پڑھائیں کہ دو سجدوں کے درمیان  ایک بار سبحان اللہ کی مقدار برابر  بھی  وقفہ نہ کریں ، تو کیا نما ز ہو جائے گی ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   نماز میں  جلسہ اور تعدیلِ ارکان یعنی رکوع و سجود ، قومہ  اور جلسہ میں کم از کم ایک بارسُبْحَانَ اﷲ کہنے کی قدر ٹھہرنا  واجب ہے  ، اگر  یہ واجب بھولے سے چھوٹے ، تو سجدہ سہو سے نماز ہو جائے گی،مگرعام طور پر یہ کام بھولے سے نہیں ہورہا ہوتا، لہٰذا اگر جان بوجھ کر تعدیل ارکان کا واجب  چھوڑا ، تو نماز  دوبارہ پڑھنا واجب ہوگا، لہٰذا تروایح کی نماز ہو یا کوئی اور نماز سب میں ہی  یہ حکم یکساں  اور برابر ہے  ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم