4 Rakat Wali Namaz Mein Bhool Kar Dosri Rakat Par Salam Pherna

چاررکعت والی نمازمیں بھول کر دوسری رکعت پر سلام پھیرنا

فتوی نمبر:WAT-252

تاریخ اجراء:12ربیع الآخر 1443ھ/18نومبر 2021 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   چار رکعت والی نماز میں بھول کر دوسری رکعت پر سلام پھیر دیا اور ابھی اٹھا نہیں تھا کہ یاد آیا اور چوتھی رکعت کے لئے کھڑا ہو گیا تو کیا نماز ہو گئی؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   چاررکعت والی نماز میں دورکعت پر سلام پھیرنے کی دوصورتیں ہیں:

   (1) دوسری رکعت کو چوتھی سمجھ کر سلام پھیر دیا،پھر یاد آیااوراس دوران کوئی منافی نمازعمل(کھانا ، پینا ، کسی سے کلام کرنا، وغیرہ)نہ کیاہو، اورنہ مسجدسے باہرگیاہو،تو نماز پوری کرکے آخر میں سجدہ سہو کرلے اور اگر سلام کے بعد کوئی منافی نماز عمل کر لیا یا مسجد سے باہر نکل گیا ،تو نماز دوبارہ پڑھنا لازم ہے۔.

   (2) عشا کی نماز میں یہ خیال کر کے کہ تراویح ہے، دو رکعت پرسلام پھیر دیا،يا ظہر کو جمعہ تصور کر کے دو رکعت پر سلام پھیرا، یا مقیم نے اپنے کو مسافر خیال کر کے دو رکعت پر سلام پھیراتونماز فاسد ہوگئی،اب اس پر بنا بھی جائز نہیں ،بلکہ دوبارہ پڑھنی ہوگی۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم