Aik Rakat Me Aik Sorat Ko 3 Bar Parhna

ایک رکعت میں ایک ہی سورت کو بار بار پڑھنا

مجیب: ابومصطفی محمد کفیل رضامدنی

فتوی نمبر: Web-347

تاریخ اجراء:06 ذوالقعدۃالحرام1443 ھ/06جون 2022ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   نماز میں قیام کو لمبا کرنے کے لیے سورہ  فاتحہ پڑھنے کے بعد ایک ہی سورت  کو تین مرتبہ پڑھ سکتے ہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   فرض نماز میں ایک ہی رکعت میں بغیر کسی عذرکے ایک ہی سورت کی تکرار مکروہِ تنزیہی ہے اور اگر کوئی عذر ہو یا بھولے سے دوبارہ پڑھ لی ،تو مکروہ تنزیہی بھی نہیں ۔جبکہ نوافل میں ایک ہی سورت کی تکراربلا کراہت جائز ہے ۔

   فتاوی ہندیہ میں ہے:”یکرہ تکرار السورۃ فی رکعۃ واحدۃ فی الفرائض ولا باس بذلک فی التطوع کذا فی فتاوی قاضیخان“ یعنی فرض نمازوں کی ایک رکعت میں ایک ہی سورت کی تکرار کرنا مکروہ ہے اور نوافل میں کوئی حرج نہیں، ایسا ہی فتاوی قاضی خان میں ہے۔(فتاوی ھندیہ ،جلد1،صفحہ119،مطبوعہ بیروت)

   بہارِ شریعت میں ہے:”نوافل کی دونوں رکعتوں میں ایک ہی سورت کو مکرر پڑھنا یا ایک رکعت میں اسی سورت کو باربار پڑھنا ،بلاکراہت جائز ہے۔“(بھارِ شریعت، جلد1،حصہ 3،صفحہ 549، مکتبۃ المدینہ، کراچی)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم