Asar Ka Waqt Shuru Hone Ke Baad Nafil Namaz Parhna

عصر کا وقت شروع ہونے کے بعد نفل پڑھنا

مجیب:عبدہ المذنب محمد نوید چشتی عفی عنہ

فتوی نمبر: WAT-1535

تاریخ اجراء: 08رمضان المبارک1444 ھ/30مارچ2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   نماز عصر کا وقت شروع ہوجانے کے بعد نفل پڑھ سکتے ہیں،جیسے اذان ہوچکی ہے تازہ وضو کیا ہے تو پہلے وضو کے نفل پڑھ لیں پھر سنتیں غیرموکدہ اور فرض۔

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   عصرکا وقت شروع ہونے کےبعد فرض پڑھنے سے پہلے تک نفل نماز پڑھ سکتےہیں لہذا پوچھی  گئی صورت میں عصر کی اذان کے بعداور جماعت سے پہلے نفل نماز پڑھ سکتےہیں ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم